کوٹہ (ویب نیوز) شہر میں تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر عبدالستار روڈ کو کاروباری سرگرمیوں اور آمد و رفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تاجر رہنما عبدالرحیم کاکڑ اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ حکام اور تاجر نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ روڈ کھلنے کے بعد تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور ٹریفک کی روانی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاجروں نے اس فیصلے کو شہری اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
