پنجگور (ویب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوٹہ میں گرینڈ الائنس کے قائدین اور سرکاری ملازمین پر مبینہ پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین پر طاقت کا استعمال قابلِ افسوس ہے اور حکومت کو فوری طور پر گرفتار افراد کو رہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئے طاقت کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔
