تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی جریدے “دی ڈپلومیٹ” کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان میں مبینہ محفوظ ٹھکانوں سے سرگرم ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ تصور کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنظیم کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے اس کے مالی ذرائع، اثاثوں اور عالمی نقل و حرکت پر مزید پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں، جبکہ علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔