تفتان (ویب نیوز)پاک ایران سرحد پر واقع ایف آئی اے امیگریشن گیٹ تفتان سے پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی ویزا دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جس سے تقریباً ایک سال بعد ایران کے ساتھ کاروباری آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔ حکومت بلوچستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد اس فیصلے کا اطلاق کیا گیا، جس پر تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سرحدی تجارت، درآمدات و برآمدات اور مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
