مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

گرینڈ الائنس کے چیئرمین قدوس کاکڑ گرفتاری سے بچنے کے لیے دوڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان اسمبلی کے سامنے گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران ایک غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب گرینڈ الائنس کے چیئرمین قدوس کاکڑ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی کوشش کے دوران وہاں سے تیزی سے نکل گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ بجٹ اجلاس کے موقع پر جاری احتجاج اور گرفتاریوں کے دوران پیش آیا۔