کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے بجٹ سے متعلق سنجیدہ سوالات کے دوران بعض وزرا اور اراکین اسمبلی کی دلچسپ جملے بازی دیکھنے میں آئی۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے مزاحیہ انداز میں “چپ کا روزہ” رکھنے کی بات کی، جبکہ دیگر اراکین نے بھی بجٹ کی تفصیلات سے متعلق سوالات کے جواب میں دلچسپ تبصرے کیے، جس سے بجٹ اجلاس کی کوریج کے دوران میڈیا گیلری کا ماحول خوشگوار اور غیر معمولی بن گیا۔
