مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

گرینڈ الائنس ملازمین پر تشدد اور گرفتاریاں افسوسناک ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی بجٹ اجلاس کے موقع پر گرینڈ الائنس کے رہنماؤں اور ملازمین کی گرفتاریوں اور مبینہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور طاقت کا استعمال جمہوری روایات اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے، مبینہ تشدد کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملازمین کے جائز مطالبات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔