کوئٹہ (ویب نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس بلوچستان کے رہنما عبدالقدوس کاکڑ اور یونس کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملازمین کے احتجاج کے دوران مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا۔ رہنماؤں کے مطابق 18 جون سے بلوچستان بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے جبکہ صوبہ بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن احتجاج کیا جائے گا، مزید برآں 19 جون سے کوئٹہ میں مطالبات کی منظوری تک تادمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا۔
