کوئٹہ (ویب نیوز)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں ضلع سوراب سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، جاری و مجوزہ منصوبوں، عوامی مسائل اور صوبائی بجٹ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سڑکوں کی تعمیر، صحت و تعلیم کی سہولیات، آبنوشی کے منصوبوں، زراعت کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متوازن ترقی، عوامی فلاح اور تمام اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔
