مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

امن و امان اور پولیس کے شعبے کے لیے اربوں روپے مختص، سیکیورٹی نظام مزید مضبوط بنانے کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 میں امن و امان کے شعبے کے لیے 87.2 ارب روپے غیر ترقیاتی فنڈ، ترقیاتی منصوبوں اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید وسائل مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ اضلاع میں پولیس دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر کے تیسرے مرحلے کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ پولیس شہدا کے لیے ڈیتھ کمپنسیشن اور ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے بھی خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔