کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مجموعی طور پر 36.9 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے گی، جس میں 35 ارب روپے لوکل کونسلز کے لیے مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اور خود مختار اداروں میں سیپ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے مالیاتی و انتظامی امور کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی براہ راست ادائیگی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ یونین کونسل دفاتر کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب روپے اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے ہائی ریچ اسنارکل فائر ٹینڈر کی خریداری کی مد میں 900 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
