کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان بجٹ اور گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران ہونے والی آنسو گیس شیلنگ کے اثرات سے ایک 6 سالہ بچی متاثر ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی جوس کی ریڑھی کے قریب موجود تھی کہ شیلنگ کے دھوئیں کی زد میں آکر سانس لینے میں دشواری اور خوف کا شکار ہو گئی، جس کے بعد وہاں موجود افراد نے اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ واقعے کے بعد شہری اور سماجی حلقوں نے احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کے دوران عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
