تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو 59.8 ارب روپے محصولات کا ہدف، صوبائی آمدن بڑھانے پر زور

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی استحکام اور صوبائی وسائل میں اضافے کے لیے مختلف محکموں کو محصولات کے اہداف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کو 59.8 ارب روپے، محکمہ توانائی کو 36.9 ارب روپے، محکمہ معدنیات کو 21.1 ارب روپے، بورڈ آف ریونیو کو 8.4 ارب روپے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو 4 ارب روپے محصولات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔