کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 میں اقلیتی امور کے شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 663 ملین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 1.57 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع لسبیلہ میں واقع تاریخی ہنگلاج مندر کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مندروں کی بحالی، مرمت اور توسیعی کاموں کے لیے 300 ملین روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔
