تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

زراعت کی ترقی کے لیے کسان کارڈ اور ایگرو مارکیٹ حب منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص، وزیر خزانہ

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ زراعت صوبائی اور ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، جس کی ترقی اور کسانوں کی فلاح کے لیے محکمہ زراعت کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 4.4 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 19.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کسانوں کو براہ راست سہولت فراہم کرنے کے لیے کسان کارڈ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ حب میں زرعی مصنوعات کی تجارت اور مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے ایگرو مارکیٹ حب کے قیام کی مد میں 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاٹن میکسیمائزیشن پروگرام کے تحت 200 ملین روپے تجویز کیے گئے ہیں۔