کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا انحصار وفاقی ترسیلات اور صوبائی محصولات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے غیر ترقیاتی اخراجات کا اصل تخمینہ 639 ارب روپے تھا، جو نظر ثانی کے بعد 629.9 ارب روپے رہا، جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 249 ارب روپے سے بڑھ کر 287 ارب روپے ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں مختلف سرکاری محکموں میں 6146 نئی ریگولر اور کنٹریکٹ آسامیاں پیدا کی گئیں، جن میں سے بیشتر پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ صوبے کی مجموعی آمدن کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 886 ارب روپے اور صوبائی ذرائع آمدن 82 ارب روپے رہی۔
