کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پنجاب اسمبلی میں معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر تہنیتی قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے قومی سلامتی کو یقینی بنایا اور دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ متن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ عوام نے بھی اپنی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ قرارداد میں ملک کی سلامتی، استحکام اور افواج کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
