تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے سبی میں ٹھنڈے پانی کے واٹر چلرز فعال، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا

سبی (ویب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سبی اور سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران شہریوں اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بند پڑے ٹھنڈے پانی کے واٹر چلرز کی مرمت کے بعد انہیں فعال کر دیا گیا، جن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی، ضلعی انتظامیہ، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سائبان ہیڈ آفس، چاکر روڈ، ویگن اسٹاپ اور جنرل بس اڈہ پر نصب واٹر چلرز عوام کے لیے کھول دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی اور روزانہ سینکڑوں شہری، مزدور اور مسافر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔