تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

چاہتے ہیں اسرائیل خود اپنا دفاع کرنے کے قابل بنے، ڈونلڈ ٹرمپ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے کی جانب بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ تہران جلد اس پر رضامند ہو جائے گا۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے قابل ہو اور درست فیصلے کرے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگا، جبکہ اگر ایران معاہدہ نہ کرے تو امریکا دوبارہ اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں پیش رفت اور روس پر پابندیوں کا جائزہ لینے کا بھی ذکر کیا۔