مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

خانوزئی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا عبد الخالق دمڑ جاں بحق

پشین(یو این اے) ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں اراضی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علما اسلام یونین کونسل رودملازئی کے رہنما اور قبائلی شخصیت مولانا عبد الخالق دمڑ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زمین کی ملکیت کے تنازع پر دو فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس دوران مبینہ طور پر مہراب خان دمڑ نے فائرنگ کر دی، جس سے مولانا عبد الخالق شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں سول ہسپتال خانوزئی میں دوران علاج انتقال کر گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ اور غم و غصے کی فضا پھیل گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ نے مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔