مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کلائمیٹ چینج اور پھولوں کی نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات نے خوبصورت پھول، سجاوٹی پودے اور تخلیقی انداز میں تیار کیے گئے گملے پیش کیے جبکہ خصوصی فلاور ایگزیبیشن بھی منعقد کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج بن چکی ہے اور اس کے اثرات بلوچستان سمیت پورے ملک میں محسوس کیے جا رہے ہیں، اس لیے نوجوان نسل میں ماحول دوست شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔