دکی (ویب نیوز): دکی شہر اور اس کے گرد و نواح میں اچانک موسلادھار بارش اور ہلکی ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی اس بارش سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مختلف علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہونے پر لوگوں نے بارش کے مناظر سے لطف اٹھایا۔
