کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے اجلاس میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے سلسلے میں 21 جون کو قلعہ سیف اللہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 جون کو کوئٹہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جبکہ مختلف مقامات پر پروجیکٹر کے ذریعے عثمان خان کاکڑ کی تقاریر اور سیاسی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہزاروں کارکن اور عوام جلسے میں شرکت کریں گے اور یہ اجتماع شہید رہنما کے افکار، جمہوریت، انسانی حقوق اور پشتون قومی حقوق کے عزم کی تجدید ثابت ہوگا۔
