تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں 2021 سے اب تک تیزاب گردی کے 7 مقدمات درج، سرکاری ریکارڈ جاری

کوئٹہ (ویب نیوز) سرکاری ریکارڈ کے مطابق بلوچستان میں سال 2021 سے اب تک تیزاب گردی کے مجموعی طور پر 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں مختلف نوعیت کے واقعات شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 2022 میں درج ہونے والے پانچ مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے نمٹا دی گئی جبکہ دیگر کیسز مختلف مراحل میں زیرِ سماعت یا زیرِ تفتیش ہیں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام، متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور مؤثر قانون سازی کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔