کوئٹہ (ویب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہید ہنیڈری مسیح بلوچ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی، لاچارگی اور عدم تحفظ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں صوبے کے لیے کوئی نمایاں حصہ مختص نہیں کیا گیا، حالانکہ بلوچستان کے وسائل سے ملک کا نظام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عملاً سکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا پر دباؤ موجود ہے، جبکہ خواتین اور عام شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ کیا۔
