چمن( سید سردار محمد خوندئی ) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع چمن حبیب احمد بنگلزئی نے یہاں چمن میں دو مختلف اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔
گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری چمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تدریس عمل اساتذہ کرام کی حاضری چیک کئے اور انکی محنت اور خلوص کو سراہا گیا اسکے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول بوغرہ روڈ چمن کے دورے پر روانہ ہوگئے وہاں پر درس و تدریس کا عمل خود دیکھ کر اطمنان کا اظہار کیا
ڈپٹی کمشنر چمن نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کریں اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ چمن تعلیم کے شعبے کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے بلاتفریق کام کرنا ہے اساتذہ کرام اور والدین اس صوبائی حکومت اور اسپکر بلوچستان اسمبلی کے تعیلم وژن کو کامیاب بنانے کے لئے آپس میں تعاون کریں تاکہ ہمیں اس عوام کو سمجھا سکے کہ ہماری آئندہ اور یہ قوم کے بچوں بچیوں کی روشن مستقبل تعیلم ہی میں پوشیدہ ہے دونوں اداروں میں اساتذہ کرام اور پرنسپلز نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
