تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

چمن بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دراندازی کی کوشش ناکام، 14 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(ویب نیوز) چمن بارڈر کے حساس علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سرحد پار سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم الرٹ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔