تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات کا دفاع: آخری فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ہوتا ہے

کوئٹہ(ویب نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ اور ملکی خودمختاری کا دفاع صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ نظام کے تمام ادارے اس حوالے سے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے عمل میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری بنیادی معیار کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ اس حوالے سے آخری فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کی پالیسی اجتماعی مشاورت اور قومی مفادات کے مطابق طے کی جاتی ہے۔