تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

اسرائیلی حملے نے امریکا ایران ڈیل دستخط کی تقریب میں چند گھنٹوں کی تاخیر کردی، ڈونلڈ ٹرمپ

کوئٹہ(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل دستخط کی تقریب میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دستخط کی تقریب جو طے تھی وہ اب کچھ گھنٹے بعد ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں میں متوقع ہے، جبکہ انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے مزید کارروائیاں روکنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنی چاہیے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے معاہدے کا موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔