مقامی ۷ مئی ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بیکڑ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈیرہ بگٹی (صداقت انٹرنیشنل) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سابق صوبائی وزیر خالد لانگو اور شکیل درانی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے بیکڑ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقے کی ترقی اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میر غلام قادر بگٹی اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے والد میر غلام قادر بگٹی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ حکام کے مطابق یہ دورہ مقامی عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔