تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

سبی میں درجہ حرارت 51 اور تربت میں 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ

کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق آج کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، سبی میں 51 ڈگری اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نوکنڈی میں 43 ڈگری اور گوادر میں 35 ڈگری تک درجہ حرارت متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔