کابل(ویب نیوز) عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی اور عالمی دہشت گرد گروہوں کے درمیان روابط اور اتحاد عالمی برادری کیلئے تشویش کا باعث ہیں، تاہم واضح شواہد کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور عالمی برادری کو محض بیانات کے بجائے سخت اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو درپیش خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔
