تازہ ترین ۱۳ جون ۲۰۲۶

فیس بک کے نظام میں اچانک سنگین تکنیکی خرابی، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سروسز معطل

کوئٹہ((وېب نيوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن “فیس بک” کے نظام میں اچانک پیدا ہونے والی سنگین تکنیکی خرابی کے باعث پورا سسٹم رک گیا۔ سروسز اچانک معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پلیٹ فارم تک رسائی مکمل طور پر منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اچانک تکنیکی خرابی (گلچ) کے باعث صارفین کے اکانٹ خود بخود لاگ آٹ ہو گئے، جبکہ موبائل ایپ اور ویب سائٹ دونوں پر نیوز فیڈ لوڈ ہونا بند ہو گئی۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں لاگ ان کرنے اور پیجز کو اپڈیٹ کرنے میں مسلسل خرابی کا سامنا ہے۔ اس اچانک بندش کی وجہ سے جہاں عام صارفین کا رابطہ منقطع ہوا ہے، وہی ڈیجیٹل میڈیا اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔