دنیا ۱۳ جون ۲۰۲۶

ایرانی میڈیا میں معاہدے کی تفصیلات لیک ہونے پر ٹرمپ برہم، شرائط کو جعلی قرار دے دیا

واشنگٹ (وېب نيوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں مبینہ امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیک ہونے والی شرائط کو جعلی قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی شرائط کا تحریری طور پر طے پانے والے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں عراقچی نے کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس سے پہلے کبھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا۔ ادھر امریکی نائب صدر نے بالواسطہ طور پر ایران کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ منجمد اثاثوں کی فوری بحالی زیر غور نہیں، تاہم اگر ایران معاہدے کی تمام شرائط پوری کرتا ہے تو نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لیے مالی وسائل جاری کیے جا سکتے ہیں۔