تہران/اسلام آباد (ویب نیوز) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے فریقین کے درمیان کبھی بھی اتنا قریبی اتفاق رائے نہیں ہوا جتنا اب دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو یادداشت کے مندرجات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے غیر ضروری غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی شفاف پالیسی کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کی تمام تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ سید عباس عراقچی نے مزید واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت کی حتمی منظوری کا مرحلہ ابھی باقی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
