کوئٹہ (ویب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران کے خلاف انتہائی سخت فوجی کارروائی کرے گا اور مستقبل قریب میں ایران کے تیل و گیس کے اہم مراکز پر کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور دفاعی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اور امریکا ایران کو شدید حملوں کا نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل مراکز پر قبضہ کر کے ایران کی آئل و گیس مارکیٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا وہاں بھی اسی نوعیت کی حکمتِ عملی اختیار کر چکا ہے جس کے نتائج مثبت رہے۔
