تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

ٹرمپ کا دعویٰ: ایرانیوں نے جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جوابی کارروائی ضروری قرار دے دی

کوئٹہ(ویب نیوز) امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب گشت کے دوران امریکا کا جدید اپاچی ہیلی کاپٹر ایرانیوں نے مار گرایا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکی فوج کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ موجود تھے تاہم دونوں محفوظ رہے۔ ٹرمپ نے واقعے کے بعد جوابی کارروائی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں اور اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا کسی حملے کا نتیجہ تھا۔