پاکستان ۷ مئی ۲۰۲۶

پاکستان اور بھارت جنگ میں فتح کا اسکور 0-8 تھا: ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف

اسلام آباد: ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح کا اسکور 0-8 رہا جس میں 4 رافیل، ایک سخو-30، ایک مگ-29، ایک میراج-2000 اور ایک مہنگا طیارہ مار گرایا گیا۔ معرکہ حق کی سالگرہ پر بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملٹی ڈومین آپریشنز کے ذریعے دشمن کی ہر سرگرمی کو مؤثر انداز میں روکا اور پاکستان کا دفاع چند سیکنڈز میں جارحانہ حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا۔