تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد فٹبالر کی شمولیت

Zaidan Iqbal Fifa World Cup

کوئٹہ(ویب نیوز) عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں عراق کی نمائندگی کریں گے۔ مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر ساہیوال جبکہ والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔ فیفا قوانین کے تحت وہ پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک کی نمائندگی کے اہل تھے، تاہم انہوں نے 2021 میں عراق کی انڈر 23 ٹیم اور 2022 میں عراق کی سینئر ٹیم کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ زیدان اقبال 9 سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کا حصہ بنے اور 2021 میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ وہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے۔ زیدان اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد اور دوستوں کے ذریعے احساس ہوا کہ وہ تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اور اگرچہ وہ کبھی عراق نہیں گئے، تاہم پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔