واشنگٹن(ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ کسی نئی جنگ کے خواہاں نہیں اور نہ ہی ایران کے خلاف جنگ کے لیے گرین سگنل دے سکتے ہیں، اگر اسرائیل ایران کے خلاف جنگ چھیڑتا ہے تو اسے خود کو میدان میں اکیلا پانا پڑے گا۔ اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں، نیتن یاہو نے انہیں ایران پر حملے کے بارے میں تاخیر سے آگاہ کیا تھا، تاہم انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کے مطابق خطے کے پانچ ممالک نے ان سے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ کسی ممکنہ معاہدے پر دستخط کرے اور موجودہ تنازع کا حل سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جائے۔
