تازہ ترین ۹ جون ۲۰۲۶

بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی

نیو چندی گڑھ(ویب نیوز) بھارت نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 300 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی، جہاں کپتان شبمن گل نے 126، کے ایل راہول نے 100 جبکہ سائے سدھرشن اور رشبھ پنت نے 81، 81 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے محمد سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغان ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد بھارت نے فالو آن کروایا اور افغانستان دوسری اننگز میں بھی صرف 112 رنز بنا سکا۔ پہلی اننگز میں رحمت شاہ 60 اور دوسری اننگز میں صدیق اللہ اتل 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مانوو ستھر نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں کلدیپ یادیو اور واشنگٹن سندر نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ اننگز کے اعتبار سے بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح اور افغانستان کی سب سے بڑی ٹیسٹ شکست ہے۔ 2018 میں بھی بھارت نے افغانستان کو اننگز اور 262 رنز سے شکست دی تھی۔