کویٹہ (اسٹاف رپورٹر)کویٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ بلاک ٹو، میں زوردار دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت اور اسباب کا جائزہ لے رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر جائے وقوعہ کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
