تازہ ترین ۷ جون ۲۰۲۶

ایران امریکہ جوہری فریم ورک پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں، رافیل گروسی

ویانا(صداقت انٹرنیشنل ویب ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ڈائریکٹر رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ جوہری فریم ورک پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا کہ ادارہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم وہ براہِ راست مذاکرات میں شامل نہیں۔قبل ازیں ویانا میں تعینات ایران، چین اور روس کے مستقل نمائندوں نے رافیل گروسی سے مشترکہ ملاقات کی، یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تھوڑی دیر قبل ادارے نے جوہری پھیلا سے متعلق رپورٹ پیش کی تھی۔ادارے کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود رسائی کے باعث افزودہ یورینیم کے ذخائر کی مکمل تصدیق ممکن نہیں، جس سے جوہری پھیلا کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔