مقامی ۶ مئی ۲۰۲۶

بیلا: میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب مکمل، میر مبشر عزیز کھوسہ بلا مقابلہ کامیاب . جام کمال خان کے نامزد امیدوار کی فتح، الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

بیلا ( صداقت انٹرنیشنل نیوز)میونسپل کمیٹی بیلہ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کا عمل مکمل میر مبشر عزیز کھوسہ بلا مقابلہ چیرمین منتخب نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی جانب سے میر مبشر عزیز کھوسہ کو میونسپل کمیٹی بیلہ کے چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے الیکشن کمیشن ف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر محمد انور لودھی اور انتخابی عمل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا پریزائیڈنگ آفیسر نے بدھ کے روز میونسپل کمیٹی آفس بیلہ میں مقررہ شیڈول کے مطابق کارروائی مکمل کرتے ہوئے میر مبشر عزیز کھوسہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا واضح رہے کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث میر مبشر عزیز کھوسہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے سیاسی و سماجی حلقوں نے میر مبشر عزیز کھوسہ کی بطور چیئرمین نامزدگی اور بلا مقابلہ کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بیلہ شہر کی ترقی بلدیاتی نظام کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔