تازہ ترین ۶ جون ۲۰۲۶

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے طے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعدد اہم معاہدے طے پا گئے ہیں۔ سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کراچی۔حیدرآباد موٹروے کی تعمیر، پورٹس اور موٹر ویز کی ترقی، ریئل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس کی میزبانی ایس آئی ایف سی اور پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل نے کی جبکہ صدارت گوہر اعجاز اور فواد مختار نے کی۔ سعودی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن السعود نے کی۔ اجلاس میں سعودی سرمایہ کاروں کو پاور سیکٹر، ٹرانسمیشن لائنز، اسمارٹ میٹرنگ، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ کاروباری اور حکومتی سطح پر متعدد ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ حکام کے مطابق یہ معاہدے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔