(صداقت ویب)
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مختلف وفاقی وزارتوں، صوبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دے دی۔ منظور شدہ فنڈز میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے 7 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ روپے، ہنگور نیول منصوبے کے لیے 10 ارب 15 کروڑ روپے، کراچی اور حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکجز کے لیے 8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کے ایس اے پی منصوبوں کے لیے 2 ارب 84 کروڑ روپے اور گلگت بلتستان کے جاری اخراجات و ترجیحی منصوبوں کے لیے 4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے شامل ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد پیس ٹاکس کی سکیورٹی، سیف سٹی توسیعی منصوبے، امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ دھماکے کے متاثرین، پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں، گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں و الاؤنسز کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ
