انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بھارت کی جانب سے اشیش تانی نے شاندار ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر 4 گول اسکور کیے، جبکہ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے، تاہم آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکی اور بھارت نے مزید 3 گول کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔ اب فائنل میں بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا۔
