مقامی ۶ مئی ۲۰۲۶

ژوب، انجمن تاجران رجسٹرڈ کا ہڑتالوں کے حوالے سے اہم بیان، پیشگی مشاورت کو لازمی قرار دے دیا

ژوب ( صداقت انٹرنیشنل نیوز)انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستانکے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب شہر میں انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان (رحیم آغا یونین)ایک بڑی اور بااثرایک منظم اور فعال پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے مگر جب بھی سیاسی یا مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی جاتی ہے تو ہم نے ہمیشہ بحیثیت مسلمان اور اپنے علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تعاون کیا ہے۔ آج جمعیت علما اسلام کی جانب سے دی گئی ہڑتال میں بھی ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔ آئندہ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی بھی ہڑتال کے حوالے سے انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان(رحیم آغا یونین)کے ضلعی صدر حکیم خان مندوخیل اور دیگر کو پیشگی اطلاع نہ دینے یا باقاعدہ مشاورت/میٹنگ میں مدعو نہ کیا گیا، تو ایسی کسی بھی شٹر ڈان ہڑتال میں شرکت ممکن نہیں ہوگی۔