تازہ ترین ۶ جون ۲۰۲۶

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(صداقت ویب) امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مختلف ایرانی افراد، کمپنیوں اور اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ پابندیاں ایران کے جوہری پروگرام، علاقائی سرگرمیوں اور بعض مالیاتی نیٹ ورکس سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر لگائی گئی ہیں۔ ادھر ایرانی حکام نے امریکی اقدام کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ مبصرین کے مطابق نئی پابندیوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔