تازہ ترین ۵ جون ۲۰۲۶

نیشنل پارٹی کا 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی میں کٹوتی کی تجویز مسترد کرنے کا اعلان

کوئٹہ (صداقت نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کسی بھی قسم کی کٹوتی اور وحدتوں کی تقسیم سے متعلق تمام تجاویز کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ صوبے محض انتظامی اکائیاں نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور قومی وحدتوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے ان کے مستقبل سے متعلق فیصلے سیاسی مصلحتوں کے بجائے عوامی رائے اور تاریخی حقائق کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔